افغانستان کے صوبے لغمان میں گورنر کے قافلے پر حملہ، چارافراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لغمان: افغان صوبے لغمان کے گورنر کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ گورنر رحمت اللہ یارمل حملے میں مکمل محفوظ ہیں تاہم دیگر افراد کے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے لغمان کے گورنر رحمت اللہ یارمل کا قافلہ گیسٹ ہاس سے آفس کی جانب جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے تاہم افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک ہلاکتوں یا کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان گورنر نے بھی قافلے پر بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنر رحمت اللہ یارمل حملے میں مکمل محفوظ ہیں تاہم دیگر افراد کے جانی نقصان کا خدشہ ہے جب کہ ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی دہشت گرد قرار دیکر بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید تین کشمیری بے قصور نکلے