سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سردار ذوالفقار کھوسہ
(فوٹو: ایکسپریس)

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ صدر مسلم لیگ پنجاب کی حیثیت سے سردار ذوالفقار کھوسہ کی نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران جمہوریت کی بحالی کیلئے کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی عمر 91سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے 3 صوبوں میں پھیلے ہوئے بلوچ قبیلے کے 21ویں سردار ذوالفقار کھوسہ 20 اکتوبر 1935 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1941 سے 1946 کے دوران کوئین میری کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔

سردار ذوالفقار کھوسہ 1946 سے 1954 تک ایچی سن کالج لاہور میں بھی زیر تعلیم رہے۔ سال 1962 میں 26سال کی عمر میں مغربی پاکستان اسمبلی میں سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایوان کے سب سے کم عمر رکن منتخب ہوئے اور مسلسل 9 بار پنجاب اسمبلی کی رکنیت بھی حاصل کی۔

انہوں نے بطور سینئر وزیر، سینئر مشیر وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم، آبپاشی و بجلی، سی اینڈ ڈبلیو، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں اور مختصر مدت کیلئے پنجاب کے گورنر بھی رہے۔ ان کے چھوٹے بیٹے سردار دوست محمد خان کھوسہ ہیں جو وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب کابینہ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

Related Posts