دنیا کے ہر انسان کو اپنا وطن عزیز ہوتا ہے اور اپنے ملک کے دکھ درد پر اس کا دل تڑپ اٹھتا ہے۔ امریکا میں مقیم لبنان سے تعلق رکھنے والی سابق پورن اسٹار میا خلیفہ بھی اس درد سے نہ بچ سکیں اور جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر ہونے والی شدید بمباری پر رو پڑیں۔
میا خلیفہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں پر حملے دیکھنا ان کے لیے زندگی کے مشکل ترین لمحات میں سے ایک ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں میا خلیفہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملے نہ صرف تباہ کن ہیں بلکہ انسانیت کے لیے بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔
ویڈیو بیان کے دوران میا خلیفہ واضح طور پر جذبات سے مغلوب نظر آئیں اور کئی بار رونے کے باعث کھل کر اپنے جذبات کا اظہار نہ کرسکیں۔
یہ ویڈیو سامنے آتے ہی پوری دنیا میں وائرل ہوگیا اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر ردعمل کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت پر کیے گئے یہ حملے جاری کشیدگی کے دوران سب سے بڑے حملوں میں شمار کیے جا رہے ہیں، جس نے عالمی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے اور جاری امن عمل کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








