افغانستان میں پہلی بار با حجاب خواتین کیلئے فٹنس کلب قائم کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں پہلی بار با حجاب خواتین کیلئے فٹنس کلب قائم کردیا گیا
افغانستان میں پہلی بار با حجاب خواتین کیلئے فٹنس کلب قائم کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغانستان میں جہاں خواتین کی جانب سے کھیلوں میں حصے لیے جانے کو برا سمجھا جاتا ہے، وہاں تاریخ میں پہلی بار باحجاب خواتین کے لیے‘فٹنس کلب’قائم کردیا گیا۔

اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں طالبان کے گڑھ رہنے والے افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے دارالحکومت میں فٹنس کلب قائم کیا گیا ہے، جہاں بیک وقت 50 خواتین ورزش کر سکتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ قندھار میں فٹنس کلب کا قیام خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی رہنما مریم درانی کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے، جو خواتین کا ایک خصوصی ریڈیو اسٹیشن بھی چلاتی ہیں۔

یاد رہے کہ مریم درانی کو 2012 میں سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما‘انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ’سے بھی نواز چکی ہیں جب کہ وہ خواتین کے لیے مفت قانونی خدمات بھی فراہم کرتی ہیں،اس کا کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا۔

خواتین کے لیے فٹنس کلب کھولنے کے حوالے سے جب مریم درانی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے فیصلے پر مرد حضرات نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ خواتین ان کے فیصلے سے بہت خوش ہیں۔

مریم درانی نے مرد حضرات کی جانب سے فٹنس کلب پر غصے کا اظہار کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر مرد حضرات کا خیال ہے کہ فٹنس کلب بھی مغرب کی سازش ہے۔جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

Related Posts