کتنے عرصے تک شہر کے ہوٹلوں کو پالتو جانوروں کا گوشت سپلائی کیا جاتا رہا، ہوشربا انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹ فوڈ، علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں  پالتو جانوروں کی پراسرار  ہلاکت کا راز فاش ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں کئی ماہ سے پالتو جانوروں کی راتوں رات ہلاکت اور غائب کر دینے کے واقعات سامنے آرہے تھے جس پر علاقہ مکین پریشان تھے۔

تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نےجانوروں کی پراسرار ہلاکت کا بھانڈہ پھور دیا۔ فوٹیج میں سامنے آیا کہ خاکروب رات کو جانوروں کے چارے میں زہریلا مواد ڈال دیتا جس سے ان کی موت واقعہ ہو جاتی۔

مقامی افراد نے ملزم شاہد کو واردات کے دوران پکڑ لیا اور اس کی درگت بنائی۔ ملزم شاہد نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی راشد کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں میں فروخت کرتے تھے۔ دونوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 8 مقدمات درج کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے انکشاف پر فوڈ اتھارٹی کو بھی متعلقہ ہوٹلوں کے خلاف ایکشن لینےکا کہہ دیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ میں 30 سے 40 جانور ہلاک کیے جا چکے ہیں، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Posts