سرکاری حجاج کرام کا کھانا 1 ارب 86 کروڑ روپے کا؟ چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سرکاری حج اسکیم کے تحت پاکستانی عازمین حج کیلئے کھانے پینے کے انتظامات پر بھاری اخراجات سامنے آئے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر اربوں روپے کی حد عبور کر لی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق حجاج کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور روزمرہ کھانوں کے معیار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر مجموعی طور پر 1086 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اخراجات 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے بھی بڑھ چکے ہیں۔

عازمین حج کو یومیہ بنیاد پر فی کس 36 سعودی ریال مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2700 روپے بنتا ہے۔ یہ سہولت روزانہ تین وقت تازہ اور گرم کھانے کی صورت میں دی جا رہی ہے تاکہ حجاج کو قیام کے دوران بہترین غذائی سہولت میسر آ سکے۔

کھانے کے مینیو میں صبح کے ناشتے کے لیے پراٹھا، انڈے، چائے، حلوہ اور ٹوسٹ شامل کیے گئے ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں بریانی، قورمہ، دال، چاول اور سلاد فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ عازمین کو متوازن اور مکمل غذا دی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سال خطبہ حج کے لیے اہم دینی شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ادارہ امورِ حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی منگل 26 مئی، 9 ذوالحج 1447 ہجری کو مسجد نمرہ عرفات میں خطبہ حج دیں گے۔

Related Posts