وزیر خارجہ کا بحرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ کا بحرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان پر گفتگو
وزیر خارجہ کا بحرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال اور افغانستان سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران بحرینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام سے یکجہتی، مالی معاونت اور سیاسی و سفارتی سطح پر تعاون کرنا ہوگا تاکہ افغانستان میں امن قائم ہوسکے۔

پاک بحرین وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ دو طرفہ اہمیت کے حامل متعدد امور بھی زیر غور آئے۔ شاہ محمود قریشی نے افغان عوام کی روز مرہ ضروریات کے علاوہ ترقیاتی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرینی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان افغان بھائی بہنوں کی مدد کررہا ہے جس میں امدادی سامان کی ترسیل کے علاوہ انسانی راہداری کا قیام بھی شامل ہے۔

اس دوران پاک بحرین تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا اور تمام شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے استحکام اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی مسائل پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے کیلئے تاجکستان آج روانہ ہوں گے

Related Posts