عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi is addressing the meeting of Conservative Friends of Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ برطانیہ میں لاکھوں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی موجودگی، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں ،بھارت، بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فی الفور روکنے اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے ۔ منگل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے ورچوئل اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان، لارڈ ضمیر چوہدری کی قیادت میں پاکستان، برطانیہ، کنزرویٹو پارٹی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان وسیع، مضبوط اور گہرے تعلقات کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے ورچوئل اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ میں لاکھوں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی موجودگی، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا عالمی وبائی صورتحال نے دنیا بھر کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے، ترقی پذیر ممالک کیلئے کورونا  کے معاشی مضمرات سے نمٹنا انتہائی مشکل امر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کمزور معیشتوں کی معاشی بحالی کیلئے، عالمی سطح پر ’’قرضوں کی مد میں چھوٹ‘‘فراہم کرنے کی تجویز دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، محدود معاشی وسائل کے باوجود، سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو اپناتے ہوئے، کورونا کے پھیلاؤ کو کافی حد کم کرنے میں کامیاب ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا  کے خلاف اس جنگ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ذمہ دارانہ معاشی پالیسیوں کو اپناتے ہوئے اپنی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا ان پالیسیوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ، برآمدات کا فروغ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بکثرت استعمال اور سیاحت کا فروغ شامل ہیں ۔

وزیر خارجہ نے شرکاء اجلاس کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نے اپنی انتہا پسندی اور یک طرفہ، غیر آئینی اقدامات کے سبب پورے خطے کے امن و امان کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت، بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مطالبہ یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فی الفور روکنے اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔

مزید پڑھیں:ق لیگ نالائق حکومت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریگی، کامل علی آغا

اجلاس میں برطانوی حکومتی وزراء، ممبران برطانوی پارلیمنٹ اور پاکستانی کمیونٹی کی بہت سی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

Related Posts