بلوچستان میں سیلاب سے مزید 8افراد جاں بحق، اموات 278 ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت مزید 8 افراد انتقال کر گئے جس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 278 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے ہونے والی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ جاں بحق ہونے والے 8افراد کا تعلق جھل مگسی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور بریفنگ

یکم جون سے بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب کے باعث اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 278 تک جا پہنچی جن میں 132 مرد، 63 خواتین اور 83 بچے شامل تھے جبکہ 170سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

بارشوں اور سیلاب سے حادثات کے نتیجے میں کم و بیش 172 افراد زخمی ہوئے جبکہ 64 ہزار 385 مکانات کو نقصان پہنچا۔ 2 لاکھ 70 ہزار 444 سے زائد مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ کر ہلاک ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 2 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، 22 پل گرے جبکہ 2 ہزار 200 کلومیٹر پر محیط شاہراہوں کو بھی سیلابی ریلوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران حکام نے انفراسٹرکچر کی بحالی اور سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق حقائق پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 روز قبل بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فضائی سطح پر سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

Related Posts