بلوچستان میں سیلابی صورتحال، تعلیمی ادارے مزید 5 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں سیلابی صورتحال، تعلیمی ادارے مزید 5 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ
بلوچستان میں سیلابی صورتحال، تعلیمی ادارے مزید 5 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گئے اسکولز اور کالجز کھولنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے پہلے 29 اگست کو کھلنا تھے لیکن محکمہ تعلیم نے اسکولز اور کالجز کی بندش میں مزید 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے تین ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی جامعات بھی تین ستمبر تک بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب کی تباہ کاریاں، کپاس کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدگان کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں، کل میں بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا گیا، آج خیرپور سندھ آیا ہوں، یہاں بہت تباہی ہوئی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں لوگوں کو ریلیف ‏پہنچایا جائے، اس سال سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، اس کو ٹھیک ہونے، ریلیف، بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں اپنے ان بھائیوں کی مدد کریں، ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت اور مسلح افواج کے وسائل محدود ہیں، آپ لوگ سامنے آئیں اور لوگوں کی مدد کریں، تاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی جلدازجلد بحال ہوسکے۔

Related Posts