کراچی، ائیرپورٹ پر دھند کے باعث کئی پروازوں میں تاخیر، مسافر پریشان ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ائیرپورٹ پر دھند کے باعث کئی پروازوں میں تاخیر، مسافر پریشان ہوگئے
کراچی، ائیرپورٹ پر دھند کے باعث کئی پروازوں میں تاخیر، مسافر پریشان ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں ائیرپورٹ پر دھند کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے کہ متبادل فلائٹس دی جائیں گی یا گھر جانے کو کہہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 7 بجے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازیں دھند کے باعث مؤخر کردی گئیں۔ لاہور اور پشاور کی پروازوں میں بھی تاخیر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے نے عراق کے شہر نجف کیلئے پروازیں شروع کردیں

سی اے اے کا پرواز منسوخی پر ائیر لائنز کو100فیصد ٹکٹ واپسی کا حکم

شدید دھند کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی پرواز دوپہر 1 بجے کیلئے شیڈول کردی گئی۔ فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ دبئی جانیوالی پرواز بھی 2 گھنٹے تک مؤخر ہوئی۔

کراچی سے استنبول جانے والی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بھی مؤخر کردی گئی۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پروازوں کو دھند میں کمی ہوتے ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پرواز منسوخ کرنے پر ائیر لائنز کو فضائی مسافروں کا 100 فیصد ٹکٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

 سی اے اے نے گزشتہ ماہ اندرونِ ملک پروازوں کی منسوخی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ائیر لائنز مسافروں کو منزل پر پہنچانے کیلئے اپنی یا دیگر ائیر لائنز  کا استعمال کریں۔

 

Related Posts