پاکستان کے 5 فنکار ’’30 انڈر 30 جنوبی ایشیائی‘‘ کی فہرست میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 5 فنکاروں نے انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ’30 انڈر 30 جنوبی ایشائی‘ فہرست میں جگہ بنالی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ہفت روزہ اخبار ’ایسٹرن آئی‘ ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 30 برس سے کم عمر نوجوان فنکاروں کو ان کے بہترین کام پر سراہتے ہوئے اس اعزاز سے نوازتا ہے۔

سجل علی

Sajal Aly - Complete Information Age, Pics, Instagram, Husband

اس فہرست میں پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں جنہیں “دی گرل ود اے گولڈن ٹچ” کا نام دیا گیا ہے، سجل علی اپنی فلم ’واٹس لوو گوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ سے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کررہی ہیں۔

بلال عباس

Keep Bilal Abbas Khan out of your sensationalised headlines please - Celebrity - Images

اس فہرست میں دلکش اداکار بلال عباس بھی شامل ہیں جن کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ اُن کی توجہ آج کل ڈراموں کی طرف مرکوز ہے لیکن مستقبل میں وہ فلموں اور ویب سیریز سے متاثر ہوسکتے ہیں۔اداکار کو آخری بار ہم ٹی وی کے ڈرامے دوبارہ میں دیکھا گیا تھا اور وہ اس وقت ڈرامہ سیریل ‘کچھ اَن کہی’ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

کنزہ ہاشمی

Kinza Hashmi announces new business venture

کنزہ ہاشمی نے ہم ٹی وی کے ڈرامے عشق تماشا میں منفی کردار ادا کیا تھا جس کیلئے انھیں منفی کردار کی کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

عاصم اظہر

Geo.tv

پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر بھی اس فہرست میں شامل ہیں ،انہوں نے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سےشہرت حاصل کی، اُن کے گانا حبیبی اور کیوں دیا درد کو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہے۔

اذان سمیع خان

Azaan Sami Khan Biography - Age, Education, Wife, Career & More!

گزشتہ سال 29 سال کے اذان سمیع خان نے اداکاری میں قدم رکھا ہے ، وہ ایک بہترین گلوکار ہیں اور گانوں کی کمپوزیشن بھی کرتے ہیں ۔اذان سمیع خان آخری بار ڈرامہ سیریل عشق لاء میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ نظر آئے تھے۔

Related Posts