گھیرا تنگ ہونے کے بعد کچے کے پانچ خطرناک ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف ایکشن میں
فائل فوٹو ریڈیو پاکستان

صادق آباد میں کچے کے پانچ خطرناک ڈاکوؤں نےسرنڈرکردیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق لٹھانی، دنوانی، دشتی اور سکھانی گروہوں سے ہے جواغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق صادق آباد کے کچے علاقے میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عبد الحکیم لٹھانی، دادلہ دنوانی، نوخلف دشتی، آمین دشتی اور شائق سکھانی ہیں، جن کا تعلق لٹھانی، دنوانی، دشتی اور سکھانی گروہوں سے ہے۔

یہ ڈاکو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کا تعلق چکر بوٹ، راجن پور، روجھان، بخشہ آباد، کچے راضی اور گڑھی خیر محمد جھک کے علاقوں سے بتایا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ پولیس کے سامنے پیش ہونے والے افراد کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے گا اور تمام جرائم پیشہ افراد کو عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Posts