میری ٹائم سیکورٹی کی بروقت کارروائی، ماہی گیر کو بچا لیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

3 جولائی 22 کو پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی ایک کشتی نے گوادر کے جنوبی سمندر میں ماہی گیر کی کشتی سفینہ ولید (BFD نمبر 14855) سے بے ہوش ماہی گیر عابد علی کی جان بچائی۔

پی ایم ایس اے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیٹر سینٹر (ایم آر سی سی) گوادر میں ایک شدید زخمی ماہی گیر کے بارے میں کال موصول ہوئی جو کشتی کے عرشے پر گر کر سینے میں شدید چوٹ کا شکار ہو گیا۔

پی ایم ایس اے نے فوری طور پر اپنی فاسٹ ریسپانس بوٹ (FRB) کو طبی ٹیم کے ساتھ روانہ کیا۔ ایف آر بی تیزی سے ماہی گیر کی کشتی تک پہنچی اور طبی انخلاء کی کارروائیاں کیں۔ عملے کو بحفاظت ایف آر بی پر منتقل کردیا گیا جہاں طبی ٹیم کی جانب سے ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔


گوادر بندرگاہ پہنچنے پر بے ہوش عملے کو مزید طبی معائنے اور پی ایم ایس اے ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے جی ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Related Posts