18 سال بعد ہونے والی کرکٹ سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 18 سال بعد پاکستان آنے والی مہمان کرکٹ ٹیم پہلا ون ڈے میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی جو دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

کورونا ایس او پیز کے تحت اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی گنجائش کے 25 فیصد افراد کو میچ براہِ راست اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

زیادہ تر شائقین آج دوپہر ڈھائی بجے نشر ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ میچ کو ٹی وی اسکرینز پر گھر پر بیٹھ کر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹکٹ کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں کی جانب سے کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم اور سعود شکیل شامل ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد حارث، محمد رضوان، حارث رؤف، حسن علی، محمد حسنین، شاہین آفریدی، شاہنواز دہانی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں فن ایلن، ہنری نکولس، ول ینگ، کول منکونچی، کولن ڈی گرانڈہوم، ڈیرل مچل، راچن رویندر، ٹام بلنڈیل، اعجاز پٹیل اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔

 نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ڈگ بریسول، ہمیش بینٹ، جیکب ڈفی، میٹ ہنری اور اسکاٹ کگلین شامل ہیں جو پاکستانی اسکواڈ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج مدِ مقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جمناسٹ سیمون بائلز بھی جنسی ہراسانی کا شکار

Related Posts