سپرگرل کی پہلی جھلک! ملی الکاک نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا، فلم کی ریلیز کی تاریخ جانیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
First Look at ‘Supergirl’: Milly Alcock Mesmerizes Fans
Hall of Series

ڈی سی اسٹوڈیوز کے سربراہ جیمز گن نے فلم سپرگرل کا نیا پوسٹر جاری کیا جس میں مرکزی کردار اداکارہ ملی الکاک ادا کر رہی ہیں، اس فلم کا اعلان ایک ایسی کائنات کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے جو نئے ڈی سی یونیورس میں شامل ہے۔

جیمز گن جو فلم سپر مین کے ہدایتکار بھی ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہاوس آف دی ڈریگن کی اسٹار ملی الکاک کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سپرگرل کے مخصوص لباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں جیمز گن نے مختصر مگر پراثر انداز میں لکھا، لک آؤٹ 2026، یعنی خبردار ہو جاؤ، 2026 آ رہا ہے ۔

یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملی الکاک نے حالیہ ریلیز ہونے والی فلم سپر مین (جس کی نمائش 11 جولائی 2025 کو سینما گھروں میں ہوئی) میں پہلی بار کارا زورایل یعنی سپرگرل کے روپ میں ڈیبیو کیا۔

اگرچہ فلم سپرگرل کی مکمل کہانی یا تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں تاہم سپر مین فلم میں الکاک کا کردار ایک منفرد انداز میں دکھایا گیا، وہ ایک ایسی لڑکی کے طور پر نظر آئیں جو مختلف سرخ سورج والے سیاروں پر پارٹیز کرنے کے بعد مدہوش دکھائی دیتی ہیں۔

 

جیمز گن نے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ سپرگرل کی فلم کا انداز سپر مین سے بالکل مختلف ہوگا۔ ان کے مطابق کریپٹون کے فلیش بیکس کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے لیکن یہ دونوں کرداروں کے درمیان فرق کو واضح کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

کلارک کینٹ (سپر مین) کی ایک خوشحال بچپن کی زندگی تھی، محبت کرنے والے والدین کے ساتھ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دیگر سپر ہیروز کے مقابلے میں کم جذباتی خلفشار کا شکار ہوتا ہے۔

اس کے برعکس جیمز گن نے وضاحت کی کہ ڈی سی یونیورس کی سپرگرل ایک میس (بکھری ہوئی شخصیت) ہے۔ اس کا بچپن مسائل سے بھرپور تھا۔

یہ کردار اس کامک پر مبنی ہے جس میں سپرگرل نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے سیارے کے ٹکڑوں کے ساتھ ایک کے بعد ایک فرد کو مرتے دیکھا۔ واضح رہے کہ ملی الکاک کی مرکزی کردار میں آنے والی فلم سپرگرل کی ریلیز کی تاریخ 26 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔