کشمیر روڈ کے علاقے میں کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر روڈ پر کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کشمیر روڈ پر کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں شرقی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں کشمیر روڈ پر ایک کار پر شدید فائرنگ کی گئی، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زبیر نذیر شیخ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کار پر فائرنگ کا واقعہ کشمیر روڈ پر پیش آیا۔

زبیر نذیر شیخ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے آلٹو کار پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ شدید زخمی شہری کو جناح اسپتال کیلئے روانہ کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، ملیر کے اسکول میں حادثے کے دوران زخمی طالبِ علم حذیفہ انتقال کر گیا

ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر روڈ پر کار پر ہونے والی فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ کارروائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Related Posts