کوئٹہ، مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے 100 دکانیں جل گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ، مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے 100 دکانیں جل گئیں
کوئٹہ، مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے 100 دکانیں جل گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ نے 100 دکانوں کو جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا،  دکانوں میں موجود کپڑے سمیت دیگر سازو سامان بھی جل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ خوفناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی تارو چوک مارکیٹ میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مبینہ  طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے مختلف دکانوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد، سبزی منڈی میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل گئیں

ریسکیو ٹیمیں واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آ گ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا تاہم آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شہر اقتدار میں قائم سبزی منڈی میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقع پیش آیا، جس کے نتیجے میں درجنوں دکانیں اور کھوکھے جل کر خاکستر ہو گئے۔

گزشتہ رو ز پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آگ پہلے گھاس میں لگی اور تیز آندھی کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، آگ نے ارد گرد موجود دکانوں اور کھوکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام نے آگ پر 2 گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد قابو پالیا۔ 

Related Posts