پیپلز پارٹی نہ تین میں نہ تیرہ میں، وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کی بات بے بنیادہے۔معاونِ خصوصی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں، عثمان بزدار کی جگہ نیا وزیرِ اعلیٰ لانے کی بات بے بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی حمزہ شہباز سے ملاقات اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کیلئے کاوشوں پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔

گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں غور کریں تو پیپلز پارٹی کے اراکینِ اسمبلی کتنے ہیں؟ پنجاب حکومت میں تو پیپلز پارٹی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں، مسلم لیگ (ن) بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب صادق سنجرانی ہی جیتیں گے۔ تحریکِ انصاف صادق سنجرانی کی جیت کیلئے پر امید ہے۔ یوسف گیلانی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلاول وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے سرگرم، حمزہ شہباز سے ملاقات