وزیر خزانہ کا ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے پیر کو ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملک میں چینی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اجناس کے اسٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے اور اس کی قیمت کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ (NFS&R) طارق بشیر چیمہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، سیکریٹری این ایف ایس اینڈ آر، اسپیشل سیکریٹری فنانس اور فنانس اور این ایف ایس اینڈ آر کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں چینی کی دستیاب اسٹاک پوزیشن اور مستقبل کی طلب کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری، پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہوگئی

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے، شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ سیلاب کے باعث صوبہ سندھ میں چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہے گی۔