ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرنے کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرنے کی تردید کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی ہمیں کسی کیس میں مطلوب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو رات گئے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تاہم وفاقی تحقیقاتی ادارے نے روایتی تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو گرفتار نہیں کیا۔ وہ تو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی اسلام آباد سے گرفتار

دوسری جانب اعظم سواتی کی صاحبزادی فرحانہ سواتی کا دعویٰ ہے کہ ان کے والد کو اسلام آباد میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حراست میں لیا گیا اور گرفتار کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ایف آئی اے اہلکار ہی تھے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی گرفتاری پر سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے فرحانہ سواتی نے کہا کہ اپوزیشن کی آواز اس قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائی نہیں جاسکتی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی تردید جاری کی تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار نہیں کیا تاہم وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ 

Related Posts