وزیر اعظم اور حمزہ شہباز کے خلاف کیسز واپس نہیں لیے۔ایف آئی اے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے  (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف مقدمات کی واپسی سے متعلق خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا  جسے واپس نہیں لیا گیا ہے۔ہم نے وزیر اعظم اور حمزہ شہباز کے خلاف کیسز واپس نہیں لیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ایف آئی اے وزیر اعظم کیخلاف کیس سے دستبردار

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت میں کارروائی جاری ہے، آئندہ سماعت 14 مئی کو ہوگی۔ لہذا، یہ جعلی خبر ہے. ایف آئی اے اس جعلی خبر کو پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 11 اپریل کو پراسیکیوٹر کی تبدیلی کے حوالے سے پراسیکیوٹر نے اپنی رائے پر مبنی درخواست عدالت میں جمع کرائی جس میں انہیں استغاثہ کی جانب سے پیش نہ ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ 

مزید کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے الزام لگایا تھا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے تفتیشی افسر کے توسط سے انہیں عدالت میں پیش نہ ہونے کو کہا تھا، بہرحال یہ وزیر اعظم کے خلاف کیس واپسی کی درخواست نہیں تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر کی تبدیلی ایک معمول کا معاملہ ہے جبکہ ماضی میں پی ٹی آئی حکومت کے دوران کئی بار سرکاری وکیل کو بھی تبدیل کیا گیا۔ہماری میڈیا سے درخواست ہے کہ جعلی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔