ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کراچی واٹر بورڈ کا ملازم اور “را” کا اہم رکن گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کراچی واٹر بورڈ کا ملازم اور را کا اہم رکن گرفتار
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کراچی واٹر بورڈ کا ملازم اور را کا اہم رکن گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے نیٹ ورک کے ایک اہم رکن کو گرفتار کر لیا ہے جو کراچی واٹر بورڈ میں ملازم تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ نے  کارروائی کی جس کے دوران عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن نامی ملزم کو کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے جو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو اینڈ ایس بی) میں ملازمت کر رہا تھا۔ ملزم عسکری تربیت کیلئے 4 بار بھارت جا چکا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے جو کراچی میں “را” کے سلیپر سیل کیلئے کام کر رہا تھا۔ یہ شخص محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم بھی وصول کرتا تھا جو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوتی تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر 2 بار جیل جا چکا ہے، ایم کیو ایم (حقیقی) کے رہنما آفاق احمد اور کارکنان پر حملوں میں بھی ملوث رہا جسے تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سماجی رہنما کی بیٹی کا قتل، کے ایم سی ملازم کے 2 بیٹے گرفتار

Related Posts