عدالت کا فیروز خان کو بچوں کے اخراجات کیلئے ماہانہ 80 ہزار دینے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت کا فیروز خان کو بچوں کے اخراجات کیلئے ماہانہ 80 ہزار دینے کاحکم
عدالت کا فیروز خان کو بچوں کے اخراجات کیلئے ماہانہ 80 ہزار دینے کاحکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کی فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کو بچوں کے اخراجات کیلئے ماہانہ 80 ہزار دینے کا حکم جاری کردیا۔

فیملی کورٹ شرقی نے فیروز خان کے بچوں کی حوالگی اور عبوری اخراجات کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فیروزخان بیٹے سلطان کیلئے50 اوربیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار ماہانہ دینگے جبکہ ہرماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات اداکردیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی محبت کی ہو یا ارینج، خطرہ ہوتی ہے، سجل علی کا بیان وائرل

عدالت نے فیروز خان کے بیٹے سلطان کی کسٹڈی 5 روز کیلئے باپ کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ بیٹا سلطان 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک والد فیروز خان کے ساتھ ہوگا، بطور والد فیروز خان کا حق ہے وہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں تاہم فیروز خان کی بیٹی کی عمر 7 ماہ ہے وہ ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی ہے۔

دورانِ سماعت بچوں کی والدہ علیزے سلطان نے کہا کہ ان کا بیٹا سلطان پہلے بھی اپنے والد کے ساتھ رات میں رہ چکا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک سلطان فیروز خان کے پاس رہے گا اس دوران فیروز خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ عدالتی ناظر کے پاس جمع رہے گا۔

بعد ازاں عدالت نے فیروز خان کو ایک لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔

Related Posts