وفاقی کابینہ اجلاس، بڑے شہروں کے ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایت

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
وفاقی کابینہ اجلاس، بڑے شہروں کے ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ اجلاس، بڑے شہروں کے ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں بجلی چوری میں ملوث عناصر اور معاونت کاروں کے خلاف کارروائی اور بڑے شہروں کے ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گرین ایریاز اور درختوں کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے وزارتوں میں سیکرٹری کے علاوہ دیگر اعلیٰ آفیسران کو پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر مقرر کرنے کے لئے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی اجازت دے دی۔ حکومت ایسے اقدامات سے گریزکرے گی جس سے کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچتا ہو۔

  یہ بھی پڑھیں:

اپوزیشن کی جدوجہد اور دو لانگ مارچ سے حکومت پر دباؤ آئے گا،بلاول بھٹو

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران اراکنی کو بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے فیصلہ سازی میں قومی سلامتی اور معاشی بحالی کے تمام پہلوؤں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، اس حوالے سے پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے،اسٹیٹ بینک کا بورڈ آف گورنر حکومت نامزد کرے گی جو تمام فیصلے کرے گا۔ 

وزیر اعظم آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وفاقی کابینہ کو ملک میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے حوالے سے بریفنگ دی۔موجودہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 5 ہزاریومیہ،ہاسپیٹلائزیشن ریٹ 2.5گنا اور آئی سی یو شرح میں فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔کابینہ نے وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ماسک کے استعمال اور ویکسینیشن مکمل کرنے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا، تاہم کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ایسے اقدامات اٹھانے سے گریز کرے گی جس سے کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے۔کابینہ میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ 

اراکینِ کابینہ کو بتایا گیا کہ اسپشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام اور کامیابی سے روزگار کی فراہمی اور ملکی آئی ٹی بر آمدات میں اضافہ ہوگا۔ حکومت ٹیکنالوجی شعبے کی ترقی کیلئے بڑے منصوبوں میں خطیر رقم خرچ کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔قومی اسمبلی میں مؤثر قانون سازی اور دیگر امور پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

کابینہ نے حکومتی ممبران اور وفاقی وزراء کو قومی اسمبلی و سینیٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔کابینہ میں اسٹیٹ بنک ترمیمی بل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اسٹیٹ بینک ترمیمی بل معیشت کی بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے ضروری ہے۔بتایا گیا کہ امریکا اور برطانیہ کے مرکزی بینک پاکستان سے زیادہ طاقتور ہیں۔ 

بریفنگ کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ بورڈ آف گورنرز اسٹیٹ بینک تمام اہم فیصلے کرے گا اور بورڈ کے ممبران حکومت پاکستان نامزد کرے گی۔گزشتہ حکومتوں میں بھی اسٹیٹ بنک کی خود مختاری کیلئے ترامیم کی گئیں۔اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے فیصلہ سازی میں قومی سلامتی اور معاشی بحالی کے پہلو نظر انداز نہیں کیے گئے۔ 

حکام نے سفارش کی کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں ممبران و عہدیداران کی تعیناتی کرتے وقت مفادات کے ٹکراؤ کے پہلوئوں کو مد نظر رکھا جائے۔کابینہ کو وزارتِ صنعت و پیداوار کی طرف سے یوریا کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔رواں سال پاکستان میں یوریا کی پیداوار ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہی۔