ایف بی آر کا ملک کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر کے مطابق پوائنٹ آف سیل سے غیر منسلک ریٹیلرز کا اِن پٹ ٹیکس کلیم ضبط کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومتی کوششوں کی وجہ سے ڈ الر نیچے آیا، مفتاح اسماعیل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی او ایس سے منسلک ہونے کیلئے بڑے ریٹیلرز کو 10 اگست کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اگست تک ریٹیلرزمنسلک نہ ہوئے تو ان پٹ ٹیکس کلیم تصور نہیں ہوگا۔

حکام نے کہا کہ ریٹیلرز کو 60 فیصد تک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنے کی اجازت تھی اور بڑے ریٹیلرز کو جولائی 2021 سے منسلک ہونے کی ہدایت کی تھی۔

ایف بی آر کے مطابق ریٹیلرز کے خلاف نوٹس جاری کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا، پی او ایس سے غیر منسلک ریٹیلرز کی بڑی تعداد کراچی، لاہور، فیصل آباد کی ہے۔