ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم 2021 کے قوانین متعارف کرا دیے، نوٹیفکیشن جاری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا
حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم  2021  کے قوانین کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔  قوانین 14 اگست 2021 سے نافذالعمل ہوں گے۔

ایف بی آر کے مطابق اسکیم موجودہ جاری اسیکموں جیسے مینوفیکچرنگ بانڈ، ڈی ٹی آر ای اور ایکسپورٹ اورینٹڈ اسکیموں کے ساتھ جاری رہے گی۔ موجودہ اسکیموں کو مرحلہ وار دو سالوں کے اندر ختم کر دیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا کہنا ہے کہ پرانی اسکیموں کے اختتام کے بعد نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم 2021 مکمل طور پر لاگو ہو جائے گی۔ نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم 2021 کے قوانین کو ایف بی آر ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اسکیم کو استعمال کرنے والوں میں مینوفیکچررز و ایکسپورٹرز ، کمرشل ایکسپورٹرز، ان ڈائیریکٹ ایکسپورٹرز ، کامن ایکسپورٹ ہاؤسز ، وینڈرز اور انٹرنیشنل ٹول مینوفیکچررز شامل ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق اسکیم کو استعمال کرنے والوں کے ان پٹس کی منظوری کسٹمز کولیکٹر اور ڈائیریکٹر جنرل ان پٹ آؤٹ پٹ آرگنائیزیشن دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی مردان میں چھاپہ مار کارروائی، بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

Related Posts