ووٹ چوری کرکے آنے والی حکومت کو قوم پر مسلط ہونے کا کوئی حق نہیں۔فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ووٹ چوری کرکے آنے والی حکومت کو قوم پر مسلط ہونے کا کوئی حق نہیں۔فضل الرحمان
ووٹ چوری کرکے آنے والی حکومت کو قوم پر مسلط ہونے کا کوئی حق نہیں۔فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کرکے آنے والی پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو قوم پر مسلط ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج پاکستانی عوام فیصلہ کریں کہ ملک کے مالک عوام ہیں یا چند طاقتور ادارے؟ آج کے تاریخی اجتماع میں عوام کی جوق درجوق شرکت بلوچستان کے عوام کی طرف سے اعلان ہے کہ ہم دھاندلی زدہ حکومت کو رد کرتے ہیں۔

خطاب کے دوران سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے آنے والی حکومت قوم پر مزید مسلط ہونے کا حق نہیں رکھتی، ہمارا عزم ہے کہ ملک میں عوام کی مرضی کی حکومت قائم کریں۔  یہ جنگ ملک میں جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی، پارلیمان کی خودمختاری اور قانونی عملداری کیلئے لڑ رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں یہ جنگ لڑتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر ہم آواز ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں 1 پلیٹ فارم پر جمع ہوئی۔ ملک بھر میں جلسے ہوئے، لاہور، کراچی، مالاکنڈ، بہاولپور اور لورالائی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جلسوں میں آجاتا ہے جس کا نہ صرف مقصد اور نظریہ ہے بلکہ ملک کیلئے ایک واضح مطالبہ بھی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان ایک غیر متعلقہ شخص ہیں جنہیں حکومت چھوڑ کر جانا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیصلہ کن جنگ لڑیں گے۔ جعلی حکومت اور جعلی وزیرِ اعظم عقل نہیں رکھتے، نہ ہی کوئی نظریہ رکھتے ہیں، کبھی ریاستِ مدینہ کی بات کرتے ہیں تو کبھی چین جیسے نظام کو مثالی سمجھتے ہیں، پھر ایران جیسے انقلاب کو منزل بنا لیتے ہیں۔ کچھ روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو ایک امریکی نظام چاہئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مولانافضل الرحمان نے حکومت کیخلاف تحریک کو جہاد قرار دیدیا

Related Posts