اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو نابالغ رہنماؤں نے یرغمال بنا لیا ہے۔فواد چوہدری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ن لیگ انتخابی نظام کو نہیں سمجھتی، نہ اصلاحات میں دلچسپی رکھتی ہے۔فواد چوہدری
ن لیگ انتخابی نظام کو نہیں سمجھتی، نہ اصلاحات میں دلچسپی رکھتی ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو نابالغ رہنماؤں نے یرغمال بنا لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے۔ حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جارہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایک وزیرِ اعلیٰ کہہ رہا ہے کہ میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں۔ الیکشن اصلاحات کا کہو تو اس پر تیار نہیں۔ ایک دن عدم اعتماد، دوسرے دن لانگ مارچ اور تیسرے دن استعفے دینے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف کوئی حکمتِ عملی اور پلان نہیں ہے۔

 ٹوئٹر پر 2 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمتِ عملی ہے نہ پلان، انہوں نے استعفوں سے بات شروع کی اور پھر جلسے شروع کردئیے۔ اب جلسے بھی ختم ہو گئے تو تحریکِ عدم اعتماد پر گفتگو کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کے پاس  کوئی حکمتِ عملی اور پلان نہیں۔فواد چوہدری

Related Posts