گلاب دینے کا سلسلہ نہیں رکے گا، فلک شبیر کا سارہ خان کیلئے خوبصورت پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:نوجوانوں کے ہر دلعزیز معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنی اہلیہ، معروف اداکارہ سارہ خان کو سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔

انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلک شبیر کی جانب سے ایک ویڈیو اور اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لال گلاب پکڑا ہوا ہے اور ساتھ میں سارہ خان کو ایک خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

فلک شبیر نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سارہ خان کو ٹیگ بھی کیا ہے۔فلک شبیر کا ویڈیو اور سٹوری کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’یہ سلسلہ نہیں رْکے گا،‘ اور ساتھ میں دل کے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والی یہ خوبصورت فنکار جوڑی نے حال ہی میں اپنے پہلے بچے کی جلد آمد کا اعلان کیا ہے۔