اوکاڑہ کے جعلی پیر کی غنڈا گردی، اپنی ہی بیوی کو مسلح افراد کے ہمراہ یرغمال بنا لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود میں جعلی پیر کیخلاف بیوی پر مبینہ تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے اس کے شوہر جو جعلی پیر ہے نے چھپ کر جویریہ نامی لڑکی سے دوسری شادی کی اور پوچھنے پر 7 دن تک یرغمال بنا کر رکھا اور تشدد کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لینے کے بعد کارروائی شروع کر دی گئی ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی مقدمے سے دستبردار ہونے کیلئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ دینے کی اپیل کر دی ہے۔

متاثرہ خاتون ثوبیہ پروین کی نو سال قبل محمد بلال سے شادی ہوئی تھی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بااثر جعلی پیر بلال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر دھاوا بول اور اٹھا کر ایک کمرے میں بند کردیا، جعلی پیر نے متاثرہ خاتون کے بھائیوں پر من گھڑت ایف آئی آر بھی درج کروائی۔

Related Posts