جعلی خبر، فواد چوہدری نے سندھ پر گورنر راج نافذ کرنے کا عندیہ نہیں دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوشش ہے کہ افغان طالبان اور غنی حکومت میں مذاکرات ہوں،فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ کو سبق سکھانے کیلئے گورنر راج کا نفاذ لازمی ہے، یہ خبر حقیقت کے برعکس، جعلی اور گمراہ کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے تعلق رکھنے والے عمران غزالی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے متعلق یہ خبر جھوٹی اور گمراہ کن ہے۔ خبر میں کہا گیا کہ سندھ کو سبق سکھانے کیلئے گورنر راج نافذ کرنا ضروری ہے۔

کراچی میں اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے متعدد معاملات پر گفتگو کی، تاہم سندھ پر گورنر راج نافذ کرنے سے متعلق تمام تر گفتگو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دی گئی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کے برعکس میڈیا چینلز کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ پر گورنر راج نافذ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تحریکِ انصاف کی حکومت گورنر راج کے نفاذ کو غیر جمہوری اور غیر آئینی فعل سمجھتی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ پر آئین کی دفعہ 140 اے ضرور نافذ کی جاسکتی ہے جو صوبوں پر لوکل گورنمنٹ کا نفاذ لازمی قرار دیتی ہے جس سے منتخب نمائندے مختلف اختیارات سے محروم ہوسکتے ہیں۔

سندھ حکومت کے منتخب نمائندے آئین کی دفعہ 140 اے نافذ کرنے کی صورت میں سیاسی، انتظامی اور مالیاتی اختیارات سے محروم ہوجائیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 1 ہزار 800 ارب روپے دئیے گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو وزیرِ اعظم عمران خان نے کلین بولڈ کردیا ہے جو بجٹ پر کچھ نہیں بول سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف کو وزیرِ اعظم نے کلین بولڈ کردیا، بجٹ پر کچھ نہیں بول سکتے۔فواد چوہدری

Related Posts