پشاور، سربند اچینی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور میں سربند اچینی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ پشاور کے علاقے سربند اچینی میں پولیس چوکی پر کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان، دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 2جوان شہید

کچھ دیر تک پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ جاری رہی، تاہم جوابی فائرنگ کے دوران ہی دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ حملہ دو طرفہ تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس چوکی پر فائرنگ 2 اطراف سے ہورہی تھی۔ پولیس نے بھرپور جوابی فائرنگ کی مدد سے دہشت گردوں کو پسپا کردیا۔ واقعے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 روز قبل ہونے والے مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور دو زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

Related Posts