سریلے گیتوں کی ملکہ کا انتقال، مشہورومعروف شخصیات کا اظہارِ افسوس

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سریلے گیتوں کی ملکہ کا انتقال، مشہورومعروف شخصیات کا اظہارِ افسوس
سریلے گیتوں کی ملکہ کا انتقال، مشہورومعروف شخصیات کا اظہارِ افسوس

ممبئی: فنونِ لطیفہ کو سرحدوں سے بالا تر سمجھا جاتا ہے کیونکہ جب پاکستان میں نور جہاں کا انتقال ہوا تو سرحد کے اس پار بھی آنسو بہائے گئے اور جب آج سریلے گیتوں کی ملکہ لتا منگیشکر کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے تو افسوس پاکستان میں بھی کیا جارہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی بے شمار نامور اور مشہورومعروف شخصیات نے لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے جو کورونا وائرس اور نمونیا کا شکار ہو کر دارِ فانی سے رخصت ہوگئیں جن میں پاکستانی و بھارتی سیاستدان، شوبز شخصیات اور سماجی رہنماشامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ کی سینئر ترین گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا اس لیجنڈری فنکارہ سے محروم ہوگئی ہے جس نے نسلوں کو اپنی سریلی آواز سے مسحور کیے رکھا۔ میری نسل کے لوگ لتا منگیشکر کے گیت سن کر ہی بڑے ہوئے ہیں۔

لیجنڈری فنکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہماری نسل نے لتا منگیشکر کے گیت سنے جو ان کے انتقال کے بعد بھی ہماری یادداشتوں کا حصہ رہیں گے۔ دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون نصیب ہو۔ 

ٹی وی میزبان غریدہ فاروقی نے دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دو لیجنڈری فنکار مہدی حسن اور نور جہاں جو دارِ فانی سےرخصت ہو گئے اور بھارتی فنکارہ لتا منگیشکر موسیقی کے بڑے نام تھے۔ لتا منگیشکر پاکستان اور یہاں کے مداحوں سے محبت کرتی تھیں۔ 

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر نے سر کا ایک عہد متعارف کرایا اور سینما کے پس منظر میں گلوکاری کی تاریخ لکھی۔ یہ سن کر افسوس ہے کہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں۔ ان کے گائے ہوئے 5 گیتوں کا انتخاب ناممکن ہوگیا ہے۔ 

اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سمیت متعدد بھارتی فلموں کے تخلیق کار بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ آج آسمان کو لتا منگیشکر جیسی آواز مل گئی۔ میں ان کے گیت سنتے ہوئے بڑا ہوا اور آج ان کو کھو کر رو رہا ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ لتا منگیشکر کی آواز ہی پہچان ہے۔ 

https://twitter.com/karanjohar/status/1490203740204240897

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے کہا کہ آج لتا منگیشکر کا گیت لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو، شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو میرے دل میں گونج رہا ہے۔ پوری قوم کو اپنی سریلی آواز سے مسحور کرنے پر میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ 

https://twitter.com/karanjohar/status/1490203742884360195

بھارتی فلموں پر برسہا برس سے راج کرنے والے اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ آج ہم نے ایک لیجنڈری فنکار کو کھو دیا۔ لتا منگیشکر کی موسیقی، شخصیت، انکسار ہمارے ساتھ نسل در نسل ہمیشہ رہے گا۔سنجے دت نے لتا منگیشکر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ 

گرو سمیت متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی فنکارہ شلپا شیٹھی کندرا کا کہنا ہے کہ ہم نے آج لتا منگیشکر کو کھو دیا۔ بہت سی نسلیں ہمیشہ لتا منگیشکر کو یاد کریں گی جو پوری بھارتی قوم کیلئے ایک عظیم نقصان ہے۔ 

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بھارتی فلموں کی ہیروئن انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ خدا خوبصورت آوازوں کے ذریعے بات کرتا ہے۔ آج بھارت کیلئے افسوسناک دن ہے کہ لتا منگیشکر نے اپنے فانی بدن کو چھوڑ دیا۔ ان کی آواز نے انہیں امر بنا دیا ہے۔

پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ فرح حسین کا کہنا ہے کہ آج ایک سریلی آواز خاموش ہوگئی۔ فرح حسین نے بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال کی خبر بھی شیئر کی جو بھارتی میڈیا (ہندوستان ٹائمز) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی۔ 

میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کرنے والے فنکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کی دنیا کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ میں ان کی ناقابلِ فراموش آواز سنتے ہوئے بڑا ہوا۔ لتا کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔ 

 

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کی 92سالہ سینئر ترین اداکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث لتا منگیشکر جنوری سے ہی آئی سی یو میں زیر علاج تھیں اور ان کی طبیعت بہتری کی طرف لوٹ رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا شمار بالی ووڈ کے سینئر ترین گلوکاروں میں کیا جاتا ہے۔ لتا نے اپنی سریلی آواز میں ہزاروں گیت گا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا اور بے شمار ایوارڈز اپنے نام کیے۔ لتا منگیشکر کا انتقال آج صبح کے وقت ہوا۔