میٹرک بورڈ کے تحت 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرک بورڈ کے تحت 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ کے امتحانات 17 مئی سے شروع
میٹرک بورڈ کے تحت 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ کے امتحانات 17 مئی سے شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : میٹرک بورڈ کے تحت نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 17 مئی سے شروع ہونگے ‛جس کے لئے امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے‛ مجموعی طور پر شہر میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے تحت نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے شہر کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں طلباء کیلئے 253 امتحانی مراکز اور طالبات کیلئے 195 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات امتحانی عمل میں شریک ہونگے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کے اعلان کے مطابق اس بار امتحانی مراکز کے باہر فوٹو کاپی مشینوں اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہو گی جس کے لیے آئی جی سندھ سے درخواست کی گئی ہے کہ امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ کیا جائے۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق اس سال امتحانات سے قبل طلبہ کیلئے کمپیوٹر رائز ایڈمٹ کارڈ کا پہلی بار اجراء کیا گیا ہے اور میٹرک بورڈ میں پہلی بار مارک شیٹ پر بھی تصویر نمایاں ہوا کرے گی اور ایڈمٹ کارڈ پر انرولمنٹ نمبر بھی درج ہوگا تاکہ طلبہ کو آسانی ہو۔

واضح رہے کہ اس سال 16 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے ‛ مجموعی طور پر میٹرک بورڈ کے تحت 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ‛ جبکہ جیلوں میں کل 29 قیدی بھی نویں دسویں کا امتحان دینگے جبکہ 263 پرائیورٹ اور 185 سرکاری اسکولوں میں امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں۔

بورڈ انتظامیہ کی جانب سے اس سال ویجلینس آفیسر کی تعیناتی کی گئی ہے جن کی تعیناتی روٹیشن پالیسی کے تحت کی گئی ہے اور ہر ویجلینس آفیسر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے گا اور ویجلینس آفیسر کو اسکول پرنسپل کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔

چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی کی جانب سے آئی جی سندھ سے پولیس کی نفری و سیکورٹی کیلئے بات کی گئی ہے تاکہ امتحانات کے دوران کے دوران کسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ نہ ہو۔

مزید برآں اس سال طلبہ کیلئے تیار کردہ پرچوں میں 40 نمبر ایم سی کیوز کے، 40 نمبر مختصر سوالات و جوابات کے اور 20 نمبر بڑے سوالات و جوابات کے دیے جائیں گے۔

Related Posts