نریندر مودی بھارت کے حالات اتنے خراب نہ کریں کہ درست نہ کیے جاسکیں۔ستیہ پال ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی ریاست میگھالیہ کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، نریندر مودی کو چاہئے کہ بھارت کے حالات اتنے خراب نہ کریں کہ درست نہ کیے جاسکیں۔

تفصیلات کے مطابق راجستھان یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ریاست کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سمجھنا چاہئے کہ اقتدار آنی جانی شے کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فرانسیسی صدر کو پھرزناٹے دار تھپڑ، ویڈیو وائرل

پروگرام سے خطاب کے دوران ستیہ پال ملک نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ اندرا گاندھی کو کوئی ہٹا نہیں سکتا، لیکن ان کا اقتدار چلا گیا، ایک دن نریندر مودی کا بھی چلا جائے گا۔ اس لیے ملک کے حالات اتنے نہ بگاڑیں کہ بہتر نہ کیے جاسکیں۔

خطاب کے دوران سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ بھارت میں کئی طرح کی لڑائی شروع ہونے والی ہے۔ کسانوں کی احتجاجی تحریک دوبارہ شروع ہوگی تو نوجوان بھی نریندر مودی حکومت کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے۔ 

خیال رہے کہ مودی حکومت نے اگنی پتھ یوجنا کے نام پر فوج کی سروس 3 سال کردی ہے۔ ستیہ پال ملک کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ نوجوان صرف 3 سال کی آرمی سروس میں کچھ نہیں کر پائیں گے۔ 3سال کیلئے بھرتی بھارتی جوانوں میں قربانی کا جذبہ نہیں ہوگا۔

ستیہ پال ملک نے کہا کہ نریندر مودی بھارتی فوج کو برباد کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ستیہ پال ملک میگھالیہ کے علاوہ  گوا اور دیگر ریاستوں میں بھی بطور گورنر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں کسانوں کی حکومت سے خوفناک لڑائی کی پیشگوئی بھی کی تھی۔

 

Related Posts