ایشل فیاض کے فیس بک اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کی جانے لگیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشل فیاض کے فیس بک اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کی جانے لگیں
ایشل فیاض کے فیس بک اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کی جانے لگیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے نازیبا ویڈیوز شیئر کی جانے لگیں۔

ایشل فیاض نے بھی اس حوالے تصدیق کردی ہے، اداکارہ کا اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر کہنا تھا کہ اب ان کے فیس بک پیچ پرنازیبا ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے فیس بک پیج کو رپورٹ کریں۔ اداکارہ نے کہا کہ رپورٹ کرنے سے فیس بک انتظامیہ پیج کو بلاک کردے۔

ایشل فیاض نے لکھا کہ ان کا اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کنٹرول نہیں رہا ہے، اسے اب کوئی اور کنٹرول کررہا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت کوشش کی تاہم اب تک ان کا پیچ ری کور نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں:میرے سوتیلے باپ نے مجھ سے متعدد مرتبہ زیادتی کی کوشش کی۔ایشل فیاض کا انکشاف

واضح رہے کہ ایشل فیاض کے فیس بک پیج سے اب ہیکر کی جانب سے مختلف نازیبا ویڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں اور سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

Related Posts