ترکیہ اب ایسا ملک نہیں جہاں بغاوت کرکے پارلیمان بند کردی جائے، اردوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پارلیمانی سیشن کےلیے نیا آئین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ مہنگائی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا، ترکیہ کی ترقی کےلیے بہت کام کیا گیا ہے۔ 

رجب طیب اردوان نے کہا کہ اب ہم ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں بغاوت کرکے پارلیمان ختم کر دی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

12آئٹمزپر مشتمل بہترین ”چائنیز پلیٹر“ صرف 1200میں!

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کو یورپی یونین سے کوئی توقعات نہیں ہیں۔ یورپی یونین اپنی غلطیاں خصوصاً ویزا معاملات میں غلطیاں درست نہیں کرتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین ترکیہ سے کسی بھی قسم کی توقع کا حق کھو دے گا۔

Related Posts