انگلش کپتان بین اسٹوکس کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلش کپتان بین اسٹوکس کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اعلان
انگلش کپتان بین اسٹوکس کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹیسٹ میچ کی فیس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب آیا جسکے اثرات دیکھ کر بہت دکھ ہوا، اس تباہ کن سیلاب کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کھیل نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ کرکٹ سے بالاتر ہوکر مجھے کچھ کرنا چاہیئے اسی لیے میں اپنی ٹیسٹ میچ کی فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

جرمنی اور اسپین کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر

بین اسٹوکس کا مزید کہنا تھا کہ یہ عطیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت پرجوش ہوں، تاریخی سیریز کے سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

Related Posts