انگلینڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلینڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کردی
انگلینڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی دوریوں کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے معاملے پر (ای سی بی)پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اور بی سی سی آئی سے رابطہ کیا اور دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کرانے کی پیشکش کی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیشکش میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے گراؤنڈز میں کرائی جائے۔

مزید پڑھیں:خواہش ہے شاہین آفریدی کی طرح اننگز کے آغاز میں وکٹیں لوں، وحیدہ اختر

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس حوالے سے تصدیق کی کہ ای سی بی اجلاس میں پاک بھارت سیریز کی بات ہوئی ہے، ای سی بی چاہتا ہے پاک بھارت سیریز انگلینڈ میں ہو،آسٹریلیا کے ساتھ بھی پاکستان نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔

Related Posts