ایما واٹسن کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیل خاموش نہ رہ سکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایما واٹسن کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیل خاموش نہ رہ سکا
ایما واٹسن کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیل خاموش نہ رہ سکا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہیری پوٹر سیریز کی مشہورومعروف برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے مظلوم فلسطینیوں سے کی جدوجہد کو تقویت دینے کیلئے ایک ایسی پوسٹ کو شیئر کیا جو تحریکِ آزادئ فلسطین کی تحریک سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے جس پر اسرائیل خاموش نہ رہ سکا۔

مئی کے دوران بیڈ ایکٹوسٹ کلیکٹو اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری سے فلسطین کے معاملے پر انصاف طلب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مذکورہ جارحیت کے دوران 250 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سجل علی اور احد رضا میر کے مابین اختلافات کی حقیقت 

ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی عکسبندی کے دوران لی گئی تصاویر

اداکارہ ایما واٹسن نے سارہ احمد کا ایک قول بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یکجہتی کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری جدوجہد یکساں یا ہمارا درد برابر یا پھر ہماری امید ایک جیسے مستقبل کیلئے ہے بلکہ یکجہتی ایک عزم اور کام کو ظاہر کرتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Emma Watson (@emmawatson)

ایما واٹسن کے شیئر کردہ قول کے مطابق سارہ احمد نے کہا کہ اس سے مراد یہ پہچان بھی ہے کہ چاہے ہم ایک جیسی زندگیاں نہ گزارتے ہوں یا ہمارے جسم اور محسوسات الگ ہوں، ہم ایک زمین پر رہتے ہیں اور یہی یکجہتی کا مطلب ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے مستقل مندوب گیلاد ایردن خاموش نہ رہ سکے۔ اسرائیلی سفارت کار نے کہا کہ آپ کا افسانوی کام شاید ہیری پوٹر سیریز کیلئے اہم ہو لیکن حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ اگر ہوتا تو جادو حماس پر بھی چل جاتا۔

اسرائیلی سفارت کار نے جدوجہدِ آزادئ فلسطین میں مصروف تنظیم پر الزام لگایا کہ حماس والے خواتین کو دباتے ہیں۔ تاہم فلسطین سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایما واٹسن کے اظہارِ یکجہتی پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

 

Related Posts