ایلوس پریسلے کی اکلوتی بیٹی لیزا میری 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہور امریکی گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے کی اکلوتی بیٹی لیزا میری پریسلے 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیزا میری پریسلے امریکی گلوکار کی اکلوتی بیٹی تھیں جن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے گھر میں انہیں بیہوشی کی حالت میں ملنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

1968 میں پیدا ہونے والی لیزا میری نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موسیقی میں اپنا کیریئر بنایا۔اُن کے 3 البمز ریلیز ہوئے تھے۔

گلوکارہ نے بدھ کو گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی جبکہ اتوار کو انہوں نے اپنے آنجہانی والد کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

لیزا 50 کی دہائی کے شہرہ آفاق، راک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے اور اداکارہ پریسیلا پریسلے کی اکلوتی بیٹی تھیں۔

سنہ 1994 میں انہوں نے کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن سے شادی کی تھی تاہم یہ شادی صرف 2 ہی برس چل سکی اور سنہ 1996 میں دونوں علیحدہ ہوگئے۔

لیزا، مائیکل جیکسن کے ساتھ ان کی ایک میوزک ویڈیو ‘یو آر ناٹ الون’ میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔

Related Posts