ٹوئٹر پیغام جھوٹا نکلا، ایلون مسک اسنیپ چیٹ نہیں خریدیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا صارفین ایک من گھڑت تصویر شیئر کررہے ہیں جس میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا ٹوئٹر پیغام دکھایا گیا ہے کہ وہ اسنیپ چیٹ خرید رہے ہیں۔

جعلی ٹویٹ کے اسکرین شاٹس دنیا بھر میں پھیل گئے۔ 26 نومبر کو ایلون مسک اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ پیغام شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ اسنیپ چیٹ خریدیں گے اور تمام تر فلٹرز حذف کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ کی 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی تردید

اسکرین شاٹس کے مطابق ایلون مسک خواتین کو حقیقت کی دنیا میں خوش آمدید بھی کہتے ہیں تاہم یہ ٹوئٹر پیغام جھوٹا نکلا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ 28 نومبر کو صارف جوسی شارٹس کی ٹوئٹر پوسٹ کے ساتھ یہ ٹویٹ منسلک تھا۔

صارف کے جیو میں میم ریپ اسکالین کی تفصیل شامل ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مذاق میں بنایا گیا اکاؤنٹ تھا۔ پوسٹ پر کچھ لوگوں نے سوالات بھی اٹھائے کہ کیا یہ اسکرین شاٹ حقیقی ہے؟

متعدد افراد نے جعلی ٹویٹ کو بے حد اہمیت دی تاہم حقائق پر نظر رکھنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایسی کوئی بات شیئر نہیں کی گئی۔