انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنائے گی، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hunaid Lakhani expresses concern over water crisis in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، عام انتخابا ت وقت مقررہ پر ہی ہوں گے اپوزیشن جماعتیں آرام سے بیٹھیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہی ہوگی، اپوزیشن کا حکومت کو گھر بھیجنے والا خواب کبھی حقیقت میں تبدیل نہیں ہوگا، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ پی ڈی ایم والے جتنی چاہے بیان بازیاں ، جلسے اور جلوس کر لیں لیکن حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑیگا، اپوزیشن بنیادی پر تصادم کی سیاست چاہتی ہے اور امن وامان کو تباہ کرنے کے لیئے سازشیں اور گھٹیا حرکتیں کر رہی ہے لیکن حکومت کے لیئے عوام کی زندگی اور جان مال کی حفاظت سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قانون اور آئین کے دائر ے میں رہ کر جو بھی کام چاہے کر سکتی ہے لیکن جب قانون کی خلاف ورزی ہو گی تو قانون اور ریاست حرکت میں آئے گی اگر اپوزیشن کے کسی بھی عمل سے عوام کی جان و املاک کو کوئی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوگا تو وہاں کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نہ تو حقیقی طور پر سیاسی جماعتیں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن کا حقیقی کردار ادا کرسکی ہیں ، اپوزیشن کا کام ملکی اور عوامی بھلائی کے لیئے حکومتی کارکردگی میں غلطیوں اور کوتاہیوں کو منظر عام پر لانا ہوتا لیکن اپنے ماضی کی کرپشن اور لوٹ مار کو بچانے کے لیئے اپوزیشن جماعتیں تمام آئینی اور قانونی حدوں کو پار کرچکی ہیں اور ان کے سر پر ایک ہی جنون سوار ہے کہ اقتدار حاصل کیا جائے چاہے وہ کسی بھی چور راستے سے کیوں نہ حاصل ہو اور احتساب کے عمل کو روکا جائے۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم کے جلسے وقت کا ضیاع، حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑیگا، محمود مولوی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی ووٹ کی طاقت اور عوام کی بہتری کے لیئے اقتدار میں آئی اور عوام کی فلاح اور ملکی ترقی کے لیئے ہر حد تک جائیں گے اور لوٹ مار کرنے والوں کو کسی بھی طرح سے رعایت نہیں دی جائیگی ۔

Related Posts