ابھی الیکشن ہوئے نہیں، دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں،مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابھی الیکشن ہوئے نہیں، دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں،مریم نواز
ابھی الیکشن ہوئے نہیں، دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں،مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چلاس:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی جعلی حکومت جا رہی ہے،ابھی الیکشن ہوئے نہیں، دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں،اپنے ووٹ کو چوری نہیں ہونے دینا، الیکشن والے دن ووٹ پر پہرادینا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اچھے وقت ایک شخص وزیر بن کر فائدہ اٹھاتا رہا، گلگت بلتستان میں نئی روایت قائم کرتے ہوئے لوٹوں کو گھر چھوڑ کر آئیں،نواز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ جو رشتہ جوڑا تھا اس کو آخری دم تک نبھائیں گے۔

دیامر بھاشا ڈیم کی وجہ سے کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں،ان کو پورا معاوضہ نہیں ملا اور رقم کی ادائیگی میں تنگ کیا جارہا ہے، یہ آپ کا حق ہے جو آپ کو ملنا چاہیے۔ اتوار کو یہاں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ دیا مر آئی ہوں۔

انہوں نے لیگی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے شیرو میں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ جو رشتہ جوڑا تھا اس کو آخری دم تک نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے دیامر سے شیر جیت رہا ہے، ہمیں پتہ چلا ہے کہ یہاں دھاندلی کی جارہی ہے، ابھی الیکشن آیا نہیں ہے لیکن دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپنے ووٹ کو چوری نہیں ہونے دینا اور الیکشن والے دن نہ صرف ووٹ ڈالنا ہے بلکہ اپنے ووٹ پر پہرا دینا ہے۔مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے سابق وزیر کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو اچھی وقت میں ساتھ رہا اور وزیر بن کر فائدے بھی اٹھا رہا ہو لیکن ذرا سا دباؤ آئے تو ووٹ کی پرچی کو روندے تو وہ ووٹ کا حق دار نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں نئی روایت قائم کرتے ہوئے لوٹوں کو گھر چھوڑ کر آئیں تاکہ آئندہ کسی یہ جرات نہ ہو کہ وہ کسی کا دباؤ برداشت نہ کرسکے اور ووٹ کو بیچ کر آئے، جو اپنے لیے کھڑا نہ ہوسکے وہ آپ کے لیے بھی کھڑا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جتنی خدمت کی ہے اتنی 73 برسوں میں کسی نے نہیں کی، گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے وفا نبھائی اور وفا نبھانے والے سونے پر تلنے کے لائق ہیں انہوں نے کہاکہ حفیظ الرحمن ہمارے دلوں کے چیف منسٹر ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ گلگت ایئر پورٹ کی عمارت نواز شریف نے بنایا تھا اور گلگت کی سڑک بھی نواز شریف نے بنائی تھی، گلگت میں کینسر ہسپتال، اسپورٹس کمپلیکس اور کیڈٹ کالج چلاس سمیت تمام منصوبے نواز شریف نے بنائے۔

Related Posts