پنجاب، کے پی انتخابات التوا کیس، سپریم کورٹ میں سماعت کرنے والا بینچ پھر ٹوٹ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے 4 رکنی بینچ میں شامل جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی، اُن کی معذرت کے بعد بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آج 4 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا اور آج کی کازلسٹ جاری کی تھی۔ کیس کی سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے ہونا تھی، تاہم جسٹس جمال مندوخیل کی معذرت کے بعد بینچ دوسری مرتبہ ٹوٹ گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجا زالاحسن ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل پربینچ مشتمل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سوموٹو لینا پانچ رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار

خیال رہے کہ گزشتہ روز جسٹس امین الدین خان نے بھی کیس سننے سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ جسٹس امین کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر جسٹس امین الدین نے کہا تھا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت چاہتے ہیں۔

Related Posts