الیکشن اصلاحات کا بل منظور ہونے کے بعد ٹھپہ مافیا کا خاتمہ ہوگیا،حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ
برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اصلاحات کا بل منظور ہونے کے بعد ٹھپہ گردی کا خاتمہ ہوگیا ہے اب کوئی عوام کا ووٹ چوری کر کے اسمبلیوں میں نہیں آسکے گا۔

انہوں نے کہا شکست خوردہ سیاستدانوں کا ٹولا عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا ملک کے سیاسی معاملات پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر کے افواہ سازی کی جارہی تھی انہیں ایک بار پھر شکست نصیب ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان کو عمران اور پارلیمینٹ کا اعتماد حاصل ہے اور وہ ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں مشترکہ اجلاس میں اہم قانونی سازی نے یہ ثابت کر دیا کہ عمران خان پر دونوں ایوانوں کو اعتماد بھرپور نمونے سے قائم ہے۔

حلیم عادل شیخ نے 26 قوانین کی منظور پر قوم کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان و تمام پارلیمینٹرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑ ادن تھا۔

اس سے قبل اسمبلی میں عوامی مفادات پر قانون سازی نہیں ہوتی تھی اور صرف ذاتی مفاد کے لئے قانون بنانے جاتے تھے اب اپوزیشن کے ان ناکام سیاستدانوں کو گھر بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیئے کہ انہیں عوام نے کیوں نکالا۔

ماضی میں عوام کا ووٹ آر او ز، پرزائڈنگ افسران و سیکیورٹی کی مدد سے چوری کر کے اسمبلی میں پہنچا جاتا تھا اب نیقانون کی منظور کی بعد نہ کوئی کسی کا ووٹ چوری کر سکے گا نہ بیلٹ پیپر اور بیلٹ باکس چوری ہونگے۔

وزیر اعظم عمران خان شفاف اور منصفانہ انتخابات اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اب چوروں اور لٹیروں کو لٹکانے کا وعدہ باقی ہے جو جلد پورا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جماعتیں جو دھاندلی کا شور کرتی تھی اب دھاندلی کے خاتمے اور شفاف انتخابات کے سلسکے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی حوالے سے قانون کی منظور پر اتنا شور کیا مچا رہی ہیں۔

اوور سیز پاکستانیوں سے ان کی کیا دشمنی ہے بیرون ملک سے پاکستانی کروڑوں ڈالر بھیجتے ہیں تو ٹھیک ہے اگر انہیں ووٹ کا حق دیا جائے تو انہیں اعتراض ہوتا ہے جبکہ انہیں کے بھجوائے گئے۔

ڈالر چوری کر کے باہر بھجوانے والے وزیر اعظم بننے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا نئے قانون کے مطابق تمام جعلی ووٹ اور ایک کروڑ فوت شدگان کے ووٹ بھی خارج ہوجائیں اب انہیں مردوں کے ووٹ دستیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت حیدرآباد کے نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقعہ فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی بنا رہی ہے جس پر سندھ حکومت نے اعتراضات کئے تھے کل اسی یونیورسٹی کو بنانے کے بل بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایک اور متنازعہ الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے،شیری رحمٰن

حکومت نے زراعت کی ترقی کے لئے بھی بل منظور کیا ہے اپوزیشن کو اس پر بھی اعتراض ہے یہاں تک وہ انٹی ریپ بل کی بھی مخالفت کر رہے ہیں ایسا کر کے وہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادہ کرنے والے جنسے درندوں کی سرپرستی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

Related Posts