امریکا کے چڑیا گھر میں موجود 8 گوریلاز بھی کورونا کا شکار ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کے چڑیا گھر میں موجود 8 گوریلاز بھی کورونا کا شکار ہوگئے
امریکا کے چڑیا گھر میں موجود 8 گوریلاز بھی کورونا کا شکار ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلی فورنیا: امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر کے ایک ہی پنجرے میں قید 8 گوریلاز بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے، ان گوریلاز میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوئی ہیں۔

بین الاقومی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں پچھلے ہفتے دو گوریلاز کو کھانسی شروع ہوئی تھی جب کہ دیگر 6 گوریلاز کو گلے کا انفیکشن ہوا تھا۔

انتظامیہ نے گوریلاز میں علامتیں ظاہر ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا جس میں 8 گوریلاز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ یہ وہ گوریلاز ہیں جو ایک ہی پنجرے میں قید ہیں اور عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔

اس حوالے سے ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ ان جانوروں میں کورونا پارک کی وائلڈ لائف کیئر ٹیم کے ایک ممبر سے آیا ہے، اس ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان میں علامتیں ظاہر نہیں ہوئی تھیں لیکن وہ اپنے کام کے دوران ہمہ وقت ماسک لگائے رکھتے تھے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے سان ڈیاگو کا مذکورہ چڑیا گھر 6 دسمبر سے عوام کے لئے بند ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک اور اسپین کے چڑیا گھروں میں بھی شیروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ اس سے قبل پالتو جانوروں بلی اور کتوں میں بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے اور ان سب میں کورونا انسانوں سے پھیلا تھا۔جبکہ اب گوریلاز بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔

Related Posts