مریم کے پنجاب میں 96 لاکھ بچے اسکول سے باہر، تشویشناک انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

چائلڈ لیبرز کی علامتی تصویر، فائل فوٹو
چائلڈ لیبرز کی علامتی تصویر، فائل فوٹو

پنجاب میں اسکول جانے کی عمر کے 96 لاکھ بچے تاحال تعلیمی نظام سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا کہ صوبے میں آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد ایک بڑا تعلیمی چیلنج بن چکی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی مردم شماری 2023 کے اعداد و شمار کے تحت پاکستان میں 5 سے 16 سال کی عمر کے لاکھوں بچے اسکولوں میں داخل نہیں، جن میں پنجاب کے بچوں کی تعداد بھی نمایاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 45 تحصیلوں میں آؤٹ آف اسکول بچوں کی شرح زیادہ ہے، جن میں پنجاب کی 30 تحصیلیں شامل ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جن میں اسکول انرولمنٹ مہم، آگاہی پروگرامز اور دیگر تعلیمی منصوبے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں تک رسائی دی جائے اور صوبے میں شرح خواندگی میں اضافہ کیا جائے۔

Related Posts