علی گیلانی ویڈیو اسکینڈل، یوسف گیلانی کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی گیلانی ویڈیو اسکینڈل، یوسف گیلانی کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت آج ہوگی
علی گیلانی ویڈیو اسکینڈل، یوسف گیلانی کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کی بحیثیت سینیٹر نااہلی کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی غیرقانونی طور پر سینیٹر منتخب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریکِ انصاف کی جلد سماعت کی درخواست گزشتہ روز منظور کی۔ آج صبح 10 بجے الیکشن کمیشن میں تحریکِ انصاف کی یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔

تحریکِ انصاف کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ ویڈیو سے ثابت ہوگیا کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے کے ذریعے اراکینِ اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کے غیر قانونی طریقے سے آگاہ کیا۔ یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن روکا جائے۔

درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوذب کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل کے تحت یوسف رضا گیلانی سینیٹر کی نشست کیلئے اہل نہیں۔ مریم نواز نے بھی ٹکٹ دینے کا لالچ دے کر اراکینِ اسمبلی کو خریدنے کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف گیلانی کے بیٹے علی گیلانی کی حکومتی رہنماؤں سے رابطے کی تصدیق

Related Posts